آواران: فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد پر حملے

164

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے کور ڈاٹ کے مقام پر قائم فورسز چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ اور دھماکوں سے قریب کے علاقے گھونج اُٹھے جس کے باعث فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا سرکاری حمایت یافتہ شخص برکت کے ٹھکانے کو بھی مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اسی طرح آواران کے علاقے لباچ میں قائم فورسز چیک پوسٹ کو آج صبح نشانہ بنایا گیا تھا تاہم جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے مذکورہ حملوں کے حوالے سے آخری اطلاعات تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔