افغانستان: پاکستان سفارتخانے کے کشمیر حوالے پروگرام کو روک دیا گیا

210

افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر پروگرام کو روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کابل میں ایک انٹر نیشنل ہوٹل کے ہال میں کشمیر سے یکجہتی کے متعلق ہونے والے پروگرام کو ایک دن پہلے روک دیا گیا۔

متعلقہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق افغانستان حکومت کے چند حکام بالاء نے انہیں ہال میں ہونے والے تقریب کو منسوخ کرنے کا کہا۔

خیال رہے آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائی جاری ہے جبکہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کو بھی اس حوالے سے پروگرام اور تقریبات کرنے کا کہا گیا تھا جبکہ باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کے اندرونی گشیدگی کے باعث یہ پروگرام کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔

پاکستان کی طرف سے اب تک اس معاملے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔