یاسین مری کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی اپیل

283

ہرنائی سے لاپتہ ہونے والے شخص  کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ  یاسین مری کو بازیاب کریں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 13 نومبر 2018 کو ہرنائی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے یاسین مری ولد طور گل کے  لواحقین نے حکومتی اداروں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ یاسین مری کی بازیابی کےلئے اپنا انسانی ، اسلامی کردار ادا کریں۔

ہرنائی سے لاپتہ یاسین مری علاقےمیں  بھیڑ بکریوں چراتا تھا جسے فورسز نے علاقے میں آپریشن کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان سے ایسے ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہیں جنہیں دوران آپریشن گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ بعض علاقوں سے ایسے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار لاپتہ افراد کی بازیابی کے بدلے لواحقین سے پیسہ مانگتے ہیں ۔

اسی طرح کا ایک واقعہ دالبندین سے لاپتہ حفیظ محمد حسنی کے والدہ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ ان کے پیٹے کی بازیابی کےلئے میجر نوید نے 68 لاکھ وصول کیا لیکن پھر بھی لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔