گوادر : سمندر میں دوران طوفان لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

219

نوجوان گذشتہ روز اپنے ایک دیگر دوست کے ہمراہ شکار کےلئے کھلے سمندر کی طرف گیا تھا۔

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے نیم مردہ حالت میں ملنے والا شخص جانبحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی تاحال لاپتہ ہے۔

گنز کے ساحل سے ملنے والی شخص کی شناخت ظہیر ولد نظر محمد کے نام سے ہوئی جو ساحل پر نیم مردہ حالت میں پایا گیا تھا  اسے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش ہورہی تھی کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ظہیر احمد طوفان سے قبل اپنے ایک دوست کےہمراہ  پشکان کے ساحل سے شکار کے لیے نکلے تھے اور ان کی کشتی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے لاپتہ ہوا تھا

 لاپتہ نوجوان کی شناخت عثمان ولد عبدالواحدکے نام سے ہوئی جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔