گوادر/تربت: لاپتہ نوجوان بازیاب، مزید 2 افراد لاپتہ 

190

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے گذشتہ دنوں لاپتہ کیئے جانیوالا نوجوان بازیاب ہوگیا جبکہ تربت سے مزید دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں چاکر لائبریری گوادر سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والا نوجوان حنیف فیض بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

دریں اثنا تربت بازار سنگانی سر منیر محلہ میں ایک چھاپے کے فورسز نے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت اختر ولد غلام اور مراد ولد ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔