گنداخہ: استاد کے تبادلے کے باعث بچے تعلیم سے محروم

116
فوٹو: قلات میں طلبا اسکول بندش کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے گنداخہ کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول عطا محمد زہری میں ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔

سیاسی، سماجی حلقوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے سکول میں ٹیچر تعینات تھا مگر اس ٹیچر کا تبادلہ کردیا گیا جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام اور والدین کے مشترکہ تعاون سے سکول میں طلبا کی بڑی تعداد زیر تعلیم تھی مگر افسوس کہ تعلیمی آفیسران کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور تعینات استاد کا تبادلہ کردیا جو افسوس ناک عمل ہے۔

اہل علاقہ نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں جلد سے جلد ٹیچر تعینات کرکے بچوں کا مستقبل بچایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔