کوئٹہ چھت گرنے سے دو افراد جانبحق

82

مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے سبب متعدد گھروں کے چھت گر گئے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد جانبحق ہوگئے ہیں ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جانبحق ہوگئے۔

چھت گرنے کا واقعہ عبدالولی چوک پہ پیش آیا جہاں ملبے سے ایک خاتون کو زندہ نکال دیا گیا۔

انتظامیہ اور ایدھی سروس کے رضا کاروں جانبحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ژوب کے دو مختلف مقامات پہ چھت گرنے سے گیارہ کے قریب افراد جانبحق ہوئیں ۔

بلوچستان میں شدید برفباری کے سبب ایک طرف جہاں شاہراہوں پہ آمد و رفت  شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔