کوئٹہ: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق

124

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا جس کی نعش بی ایم سی منتقل کردی گئی جبکہ میکانگی روڈ پر کمرے میں گیس بھرنے جانے کے باعث واقعے میں ایک شخص جانبحق اور ایک بے ہوش ہوگیا۔

خیال رہے گذشتہ روز ضلع پشین کے نواحی علاقے سریاب خاب مہاجر کیمپ میں پریشر کُکر پھٹنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ بی بی رحمانیہ، 8 سالہ عطاء الرحمن اور جانان خان جبکہ زخمی ہونے والوں میں 7 سالہ حبیب اللہ اور 14 سالہ نثار احمد شامل ہیں جنہیں فوری طو رپر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔