چاغی کے معروف کاروباری شخصیت مجید خان نوتیزئی واشک سے اغواء

176

مجید خان نوتیزئی کو اغواء کرنے والے مسلح افراد بیس سے زاہد گاڑیوں میں سوار تھے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے ضلع چاغی کے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر امان اللہ نوتیزئی کی بہنوئی مجید خان نوتیزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔

 مسلح افراد نے مجید خان نوتیزئی کو تحصیل شاہوگیڑی میں واقع انکے زرعی زمینوں  سے اغواء کرلیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کار بیس سے ذائد گاڑیوں میں سوار تھے، ایک اور زرائع نے بتایا کہ واشک میں حالات کشیدہ ہیں اور  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 دوسری جانب واشک انتظامیہ کے مطابق انہوں  نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

تاہم مجید خان نوتیزئی کو اغواء کرنے والوں کا معلوم نہ ہوسکا کہ ان کا تعلق کس سرکاری ادارے سے ہے۔