چاغی : غیرقانونی شکار پر دو غیر ملکیوں سمیت 5 افراد گرفتار

113

چاغی میں غیر قانونی شکار کے شبہے میں 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی میں نایاب پرندوں کے غیرقانونی شکار کے شبہے میں 2 غیر ملکی شہریوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف سی حکام کے مطابق مذکورہ افراد کو پدگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حراست میں لیا گیا۔

ایف سی کے مطابق نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے الزام میں گرفتار افراد میں سے 2 کا تعلق کویت سے ہے۔

حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان سے شکار کے آلات برآمد ہوئے۔

ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفیسر عبدالقادر کے مطابق گرفتار افراد پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے لیویز فورس کے حوالے کردیا