پنجگور/قلات: فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

209

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور قلات میں فائرنگ کے واقعات میں بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے پہاڑی علاقے سگار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار سعید موقعے پر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دریں اثنا قلات بازار کے قریب دربار روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعش اور زخمی شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو کو منتقل کیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔