بلوچستان کے ضلع پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ کیئے جانیوالے دو افراد بازیاب ہوگئے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے رہنماوں نے دونوں افراد کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے، بازیاب ہونے والے افراد میں 13 ماہ سے لاپتہ ظفر علی ولد استاد ظریف احمد سکنہ گرمکان اور 17 مارچ 2017 سے جبری طور پر لاپتہ عبدالمجید ولد عبدالرشید سکنہ پروم شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آخری لاپتہ شخص کے رہائی تک احتجاج کرینگے – ماما قدیر بلوچ
واضح بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے رہائی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ دنوں کے دوران تیس سے زائد افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں جبکہ اس دوران شاہرگ، گوادر اور آواران سے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔