امریکی ايوان نمائندگان کشيدگی کے خاتمے کے ليے سرگرم ہوگیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ سے روکنے کے ليے ووٹنگ آج ہوگی۔
اسپيکرامريکی ايوان نمائندگان نينسی پلوسی نے اپنے ايک بيان ميں کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ کوایران کے خلاف جنگ سے روکنے کے لیےآج ایوان نمائندگان میں رائےشماری کرائی جائے گا۔ امریکی صدر کے اختیارات کو محدود کیا جائےگا ۔
نینسی پلوسی کے مطابق ڈیموکریٹس اپنےخدشات سامنےلائیں گے، بندکمرہ اجلاس میں ٹرمپ انتظامیہ تحفظات دورکرنےمیں ناکام رہی۔ ٹرمپ کےپاس امریکیوں کےتحفظ کےلیےکوئی حکمت عملی نہیں۔
نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکےہیں کہ ان کےپاس امریکیوں کےتحفظ اورایران کےساتھ کشیدگی کم کرنےاور خطے میں استحکام کےلیے کوئي حکمت عملی موجود نہیں۔
اس سے قبل عراق میں امریکی فوج پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ حملوں کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا اپنے فوجیوں کی حفاظت یقینی بنائے گا اور ایران سے کہا جائے تشدد روکے۔
نینسی پلوسی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے غیرضروری اشتعال انگیزی ختم کرنے کا بھی کہا تھا۔