خضدار/مستونگ: ٹریفک حادثات میں 11 افراد زخمی

113

بلوچستان کے ضلع خضدار اور مستونگ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خصدار میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم سے نو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ حادثے میں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خصدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس کے قریب ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایمرجنسی سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔