ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئی ، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر عمارتوں سے باہرنکل آئے ، امدادی ٹیموں کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
ترک وزیر داخلہ نے زلزلے سے کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ممالک بیروت اور طرابلس، ایران ،شام اور عراق میں بھی محسوس کئے گئے۔