تربت: خاتون کی ڈپٹی کمشنر آفس میں خودکشی کی کوشش

208

خاتون نے دپٹی کمنشر کے دفتر میں زہر کھا لی۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں ڈپٹی کمنشر آفس میں خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے، خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچالی۔

ڈاکٹروں کے مطابق دس منٹ تاخیر سے خاتون کی جانب جاسکتی تھی۔

خاتون کے زہر کھانے کی وجہ سرکاری پلاٹ نہ ملنا بتایا جاتا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔