بی ایس او پجار کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بیاد محمد حسین عنقاء کا انعقاد

270

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر چیئرمین زبیر بلوچ، ممتاز دانشور سرور جاوید نے بی ایس او پجار کے زیر اہتمام قومی فکری شعوری جدوجہد کے 100 سال کے موقع پر محفل مشاعرہ بیاد محمد حسین عنقاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تحریک کے اکابرین نے خطے میں شعوری سیاست کو پروان چڑھایا اور سامراجیت، طبقاتی ناانصافیوں اور سرزمین کی بقاء کے لئے طویل جدوجہد کی۔ قومی اکابرین متعدد صلاحیتوں سے آراہستہ تھے۔ شاعر ادیب سیاستدان اور مستقل مزاج شخصیت کے مالک تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او پجار کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر چیئرمین زبیر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مشاعرے میں ممتاز شاعر انور بھٹی، سرور جاوید، نور خان نواب، تسنیم صنم جہاں آرا تبسم باقی بلوچ، مشکور انور، آغا گل، کریم فرہادی، فیض بولانی، عجب خان سائل، یوسف نسیم، سائر عزیز، وقاص کاشی اور دیگر سمیت بلوچی براہوئی اور اردو کے نامور شعراء نے اپنے کلام پیش کیئے جبکہ بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر اور نوجوان شاعر ابرار برکت نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

شرکاء شعراء کے شاعری سے مکمل محفوظ ہوئے۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے جان بلیدی، چیئرمین زبیر بلوچ، سرور جاوید، نور خان نواب نے نوجوان شعراء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ادب اور شاعری سے لگاو قابل تحسین اور تعریف ہے۔ انتشار کی کیفیت سے دوچار سماج کے نوجوانوں نے بہترین راستہ کا انتخاب کیا۔

جان بلیدی نے کہا کہ قومی تحریک کا شعوری آغاز 1920 سے ہوا۔ اس سے پہلے بھی ظلم و ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری تھا لیکن باقاعدہ منظم سیاسی تنظیم کی بنیاد میر عبدالعزیز کرد نے 1920 میں رکھا جو تسلسل کی مذید مستحکم ہوا۔ قومی تحریک میں بلوچستان کے تمام طبقات منظم انداز سے جدوجہد میں شامل تھے اس لیے نیشنل پارٹی نے 2020 کو سوسال مکمل ہونے پر فکری شعوری تحریک سے منصوب کرتے ہوئے پورا سال اکابرین کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان پروگراموں کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا پہلا حصہ 1920 سے پاکستان بننے تک پھر 1970 تک پھر 2020 تک۔

انہوں نے کہا محمد حسین عنقاء اس زمانے میں قریباً 20 اخبارات کی ایڈیٹر رہے تھے۔ عنقاء صاحب نے طویل جیل کاٹی، ان کے ساتھ میر غوث بخش بزنجو، خان صمد خان نے بھی طویل جیل کاٹی، نوجوانوں کو قومی اکابرین کی لازوال جدوجہد سے آگاہی فراہم کرنا، سیاسی تنظیم اور کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔

بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا ہے کہ تمام شعراء حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنہوں اس پروگرام میں شرکت کی اور بی ایس او پجار کی علم دوستی اور ادب دوستی کے تعلیم کو فروغ دینے کا بہترین حصہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار طلباء کی واحد تنظیم ہے جو بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کو وقت کی ضرورت قرار دیتی ہے اور اس کو تنظیم میں تنظیمی ڈسپلن سے مشروط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی شعوری فکری تحریک کے سو سال مکمل ہونے پر اکابرین کی جدوجہد کو اجاگر کرکے قومی فرائض ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ آج کا محفل مشاعرہ بیاد محمد حسین عنقاء اسی تسلسل کی کھڑی ہے۔

پروگرام میں نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی کے چیئرمین محراب مری، سی سی ممبر راحت ملک، ریاض زہری، ستار بلوچ، کامریڈ غفار، بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبران کریم بلوچ، طارق بلوچ، سینئر ممبران ادریس بلوچ، اسحاق بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔