بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستانی فوج جہادی گروپوں کو بلوچستان منتقل کرچکا ہے – گلزار امام

719

پاکستانی فوج نے لشکرِ طیبہ کے نیم فوجی دستوں کے دو بڑے تربیتی کیمپ مظفرآباد سے بلوچستان کے علاقے زامران اور چاغی منتقل کردیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ ریپبلکن آرمی کے رہنما گلزار امام بلوچ نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کیا۔

گلزار امام بلوچ نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں کامیاب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستانی فوج نے لشکرِ طیبہ کے نیم فوجی دستوں کے دو بڑے تربیتی کیمپ مظفر آباد سے بلوچستان کے علاقے زامران اور چاغی منتقل کردیئے ہیں جبکہ ان جہادی دستوں کی تربیت پاکستانی فوج نے کی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار ایک ایسے موقعے پر کیا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی بلوچستان میں سرگرم دیگر مسلح گروپوں سے دو جھڑپیں ہوئی ہے جن کے دوران دونوں اطراف سے جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

بی آر اے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے پراکسی براہ راست بلوچ آزادی پسندوں سے لڑ رہے ہیں، حالیہ زامران واقعے میں لشکریہ طیبہ کے جہادی ملوث ہیں۔ زامران میں بلوچ سرمچاروں کے شہادت کا لشکر طیبہ ذمہ دار ہے، بلوچ آزادی پسند تنظیموں کو لشکر طیبہ کے خلاف سخت ایکشن اور موقف اپنانا چاہیئے۔