دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا-
فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے، زخمی اور جانبحق افراد کو سول اسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے-
لیویز انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے منیر نامی شخص کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔