بسیمہ :روڈ حادثے میں خاتون دو بچوں سمیت جانبحق

240

ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ کے قریب کار گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت دو بچے جانبحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور جانے والی گاڑی کو بسیمہ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس سے خاتون اور دو بچے جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا جہاں لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا۔