ہرنائی: کوئلہ کان میں حادثہ، 2 مزدور جانبحق

369

کھوسٹ کوئلہ کان میں کام کے دوران رسی ٹوٹنے کے باعث افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو کان کن زندگی کی بازی ہار گئے.

ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں کوئلہ کان میں کام کے دوران رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرالی الٹ کر مزدوروں پر جاگری جس کے نتیجے میں سمیع اللہ اور فیض محمد موقع پر جان بحق ہوگئے۔

دونوں مزدوروں کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ دونوں مزدوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے اور مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔