حملے میں گوادر ایکسپریس وے کو کریش سپلائی کرنے والے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر حملہ کرکے مشینری کو نقصان پہنچایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے دیھات میں سی پیک روٹ کے قریب واقع پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں مسلح افراد نے مشینری کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک لوڈر کو نذر آتش بھی کیا گیا۔
کریش پلانٹ سے گوادر ایکسپریس وے کو کریش سپلائی کی جارہی تھی۔
خیال رہے ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے جاری پراجیکٹس کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، رواں سال جون کے مہینے میں کیچ ہی کے علاقے گوگدان میں کریش پلانٹ کو مسلح افراد کی جانب سے اسی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ بعدازاں حملے کی ویڈیو بھی جاری گئی۔