کیچ حملے میں پاکستان آرمی کے 4 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

215

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی آرمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مراہستان کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے قافلے کی سیکورٹی پر معمور ایک گاڑی کو راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے چار اہلکار موقعے پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔