کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

145

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب کے علاقے فیض آباد میں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں نجیب اللہ ولد امان اللہ بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کی لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔