چاغی کے قریب افغان علاقے میں چھاپہ دو پاکستانی سمیت 8 افراد ہلاک دو گرفتار

324

افغانستان کے اسپیشل فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل افغان علاقے گرمسیر میں چھاپہ مارکر متعدد افراد کو گرفتار و ہلاک کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار میں ملا عمر کے گھر میں قیام پذیر اسپیشل فورسز جسے زیرو تھری برگیڈ بھی کہا جاتا ہے نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے متصل افغان صوبے ہلمند کے علاقے گرمسیر میں چھاپہ مار کر دو پاکستانی سمیت آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔

زیرو تھری برگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دوران چھاپہ دو خودکش حملہ آور  جو پاکستانی شہری تھے فورسز پر حملے کی کوشش کررہے تھے کہ انھیں حملے سے قبل ہی مار دیا گیا ۔

فورسز زرائع کے مطابق انہوں نے دو  پاکستانی شہریوں کو زندہ گرفتار بھی کرلیا ہے ۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے دعوی کیا کہ فورسز نے عام آبادی پر چھاپہ مار کر دو مقامی افراد کو مار دیا ہے۔

طالبان ترجمان کے مطابق دوران چھاپہ انہوں نے اسپیشل فورسز پر حملہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقوں میں افغان اسپیشل فورسز کے مخصوص چھاپوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔