پشاور ہائی کورٹ کے قریب دھماکہ

160

پشاور ہائیکورٹ کے قریب کار پارکنگ میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ دھماکےمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نیتجے میں 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔