نصیر آباد: مقامی افراد نے زیر تعمیر یونیورسٹی کے کمرے گرا دیئے

285

نصیرآباد کے علاقے نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں زرعی یونیورسٹی کے زیر تعمیر کمروں کو مقامی آبادی کے افراد نے گرا دیا جن کے خلاف پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرلیا۔

اقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان شبیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ یونیورسٹی کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

واقعے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ تخریب کاری کا نہیں ہے بلکہ مقامی آبادی کے افراد اپنی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے یونیورسٹی کے درمیان سے واٹر کورس بنانے کیلئے زور دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ منع کرنے پر مشتعل افراد نے چوکیدار کے عارضی کمرے کی اینٹیں گرادی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے پر دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔