سندھی اور بلوچ لاپتہ افراد کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے – وی ایم پی ایس

259
فائل فوٹو: سندھی لاپتہ افراد کے لیے احتجاج میں راشد حسین بلوچ کی والدہ شریک

سندھی اور بلوچ لاپتہ کارکنان کا مسئلہ مشترکہ ہے، انسانی حقوق کی تمام جماعتوں کو آپس میں متحد ہوکر ایک مسلسل مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی – وی ایم پی ایس

وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ نے بلوچ لاپتہ افراد کے لیے کراچی میں احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر بلوچ کو ویلکم کیا۔

وی ایم پی ایس نے سندھ کی تمام سیاسی، سماجی اور قومپرست جماعتوں اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی اور بلوچ لاپتہ کارکنان کا مسئلہ مشترکہ ہے، اس لیے سندھی اور بلوچ قوم کی سیاسی، سماجی، قومپرست اور انسانی حقوق کی تمام جماعتوں کو آپس میں متحد ہوکر ایک مسلسل مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، تب جاکر پاکستانی ریاست کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم، جبری طور لاپتہ افراد اور انسانی حقوق کی بدترین پائمالی کا کیس تمام مہذب دنیا تک پہنچانے میں کامیاب ہونگیں۔

خیال رہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کوئٹہ سے کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ہر اپنا احتجاج جاری رکھینگے جبکہ آج بروز بدھ متحدہ عرب امارات و پاکستان سے جبری گمشدگی کے شکار انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔