سرفراز بگٹی پر نوسالہ بچی کو اغواء کرنے کا الزام

197

 سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ایک نو سالہ بچی کے اغواء کا الزام، لواحقین کا گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نو سالہ ماریہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ سرفراز بگٹی نے ان کے نو سالہ بچی ماریہ کو اغواء کر لیا ہے اور اب اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریڈ زون کے تھانے میں سرفراز بگٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی ہے مگر پولیس ان کا ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہیں۔

گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج میں شریک اغواء شدہ نو سالہ لڑکی ماریہ کے ماموں مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نے ان کی بھتیجی کو اغواء کر لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نو سالہ بچی کو اپنے والد توکلی بگٹی سے ملانے کیلئے لے جایا گیا جس بعد سے بچی لاپتہ ہے ان کا کہنا تھا کہ بچی کو عدالت کے حکم پر والد سے ملانے بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ پر اس قبل بھی سوئی و دیغر علاقوں میں لوگوں کو اغواء و قتل کے الزامات لگے ہیں ۔