خیبر پختونخواہ میں دھماکے کے نتیجے ایک فورسز اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے سرحدی علاقے خونہ کنڈاو میں دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار تقدیر ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو لنڈی کوتل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جن میں ایف سی کے نائب صوبیدار راحت گل، سپاہی کامران، سپاہی شاہ منیر شامل ہیں۔
دریں اثناء گذشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ دم توڑ گئے۔
خیال رہے گذشتہ دنوں تھانہ گومل کی پولیس وین کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت ہیڈکانسٹیبل شفیق، کانسٹیبل کوثر خان اور کانسٹیبل سعیدالرحمن اور ایک راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔