جنرل اسلم کا سفر جاری رہے گا – تادین خان اچکزئی

2009

جب تک بلوچ عوام کو پنجاب سے آزادی نہیں ملتی افغانستان کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

تادین خان کا کہنا ہے کہ شہید جنرل اسلم بلوچ کی پہلی برسی پر تمام قوم پرست بلوچوں اور افغانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید جنرل اسلم بلوچ، شہید جنرل عبدالرازق کے دوست تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید اسلم بلوچ کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ جب تک بلوچ عوام کو پنجاب سے آزادی نہیں ملتی افغانستان کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے تادین خان اچکزئی کو ان کے بھائی جنرل رازق کے شہادت کے بعد قندھار پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا، جنرل عبدالرازق گذشتہ سال اکتوبر میں گورنر قندھار کے باڈی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے جبکہ افغان حکام کے مطابق انہیں قتل کرنے کا منصوبہ سرحد پار سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلم بلوچ ’’ایک بلوچ جنرل‘‘ – ٹی بی پی خصوصی رپورٹ

تادین خان کا کہنا تھا کہ شہید اسلم بلوچ ہمیشہ کہتے تھے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی دس سال کی زندگی سے بہتر ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بدلہ اور انتقام اب بھی زندہ ہے، قوم پرست اور بلوچ قوم آپ کی خواہشات کو پورا کریں گے۔