بلوچ خواتین دس دن کے اندر رہا نہیں ہوئے تو لیویز اہلکاروں کو مار دیا جائے گا – یو بی اے

548

بلوچ خواتین دس دن کے اندر رہا نہیں ہوئے تو لیویز اہلکاروں کو مار دیا جائے گا – یو بی اے

بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے آوران سے فورسز کے ہاتھوں گرفتار خواتین کے عدم رہائی کے صورت میں گزشتہ روز ڈھاڈر سےگرفتار لیویز اہلکاروں کو قتل کرنے کی دهمکی دی ہے۔

یو بی اے کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہیکہ انکی تنظیم کے جانب سے خواتین کے رہائی کیلئے ریاست کو دس دن کی الٹی میٹم دی جارہی ہے، بصورت دیگر ڈھاڈر کے علاقے سنی سے گرفتار لیویز اہلکاروں کو مار دیا جائے گا۔

مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی فورسز کے چار بندوق بردار اہلکاروں کو ہم نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ہم واضح انداز میں اعلان کرتے ہیں کہ اگر آواران سے حراست میں لئے گئے بے گناہ بلوچ خواتین کو دس دن کے اندر رہا نہیں کیا جاتا تو ہم مغوی اہلکاروں کو قتل کردیں گے-

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج اور اداروں نے خود جنگی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں اقوام ِعالم اب بلوچ سرمچاروں کو زمہ دار نہ ٹہرائیں۔ ہم اپنی پالسیوں کو اس مد میں مزید سخت اور جامع بنایں گے تاکہ دشمن کے ایسے ہتھکنڈوں کا بلوچ قوم کے تعاون سے بروقت جواب دیا جاسکے۔