افغانستان : ہلمند میں طالبان کا حملہ، 16 افغان آرمی اہلکار جانبحق

212

طالبان و امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ہی دونوں اطراف سے حملے جاری ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے صوبے ہلمند میں آرمی کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار مارے گئے۔

طالبان نے افغان آرمی کے چیک پوسٹ پر حملہ ہلمند کے ضلع سنگین کے کلی امان اللہ کے علاقے میں کیا۔

دوسری جانب امریکہ و طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر دس روزہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان و امریکہ کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔