بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ

352

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے باعث کوئلے اور لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں، زیارت، قلات، مستونگ، خانوزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں سردی کی شدت میں بدستور اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں مکران، قلات، سبی، ژوب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔