بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش آج صبح گوادر کے نواحی علاقے نیاباد سے ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔