کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث دھماکا،11 افراد زخمی

100

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں پیش آیا جہاں داد محمد نامی شخص کے گھر کے مکین رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے۔ کم پریشر کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور کمرے میں گیس بھرگئی۔

صبح ہوتے ہی گھر کے مکینوں نے کمرے میں آگ سلگائی تو اچانک دھماکہ ہوا۔ واقعے میں گھر کے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔