کوئٹہ میں آبادی کے درمیان سے گزرنے والی ٹرین کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات لوگ اس کی زد میں آجاتے ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پہ بادینی پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جانبحق ہوگئی۔
جانبحق خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء حوالے کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ریلوےٹریک آبادی کے درمیان سے گزرتی ہے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔