پنجاب اتنا لاعلم کیوں ؟ – یاسین مراد

280

پنجاب اتنا لاعلم کیوں؟

تحریر : یاسین مراد

دی بلوچستان پوسٹ

پنجاب کا مطلب پانچ دریاؤں کا سرزمین، جن میں دریا راوی، دریا ستلج، دریا جہلم، دریا چناب اور دریا بیاس شامل ہیں. ان پانچوں دریاؤں کے وجہ سے پنجاب کی زمین سرسبز اور قابل کاشت ہوتا ہے. پنجاب کے لوگ اکثر زراعت سے وابستہ ہیں. ان کا گذر بسر انہی پانچوں دریاؤں کے وجہ سے ممکن ہے کیونکہ یہ پانچوں دریا پورا سال بہتے ہیں.

پنجاب میں گندم، چاول، باجرا، آم، گنا، بہت سارے قسم کے سبزیاں اور پھل کاشت کیئے جاتے ہیں. یہاں کے چاول اور بہت سارے قسم کے سبزیاں دوسرے ممالک میں برآمد کئے جاتے ہیں اور پاکستان کافی سارہ آمدنی اسی سے حاصل کرتا ہے.

پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب ہے. جس کی آبادی پاکستان کے دیگر صوبوں کے نسبت زیادہ ہے، پنجاب میں زیادہ تر بولنے والے زبانیں پنجابی، سرائیکی، پوٹھاری اور اردو ہیں، پنجاب میں سکھ، ہندو، شیعہ اور سنی برادری کے لوگ بھی رہتے ہیں. یہ لوگ کئی صدیوں سے یہاں آباد ہیں، پاکستان میں سب زیادہ تعلیمی شرح پنجاب کا ہے۔
.
پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے پنجاب میں موجود ہیں جیسا کہ پنجاب یونیورسٹی جو اکتوبر، 14, 1882 قیام میں آگیا تھا. گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پنجاب میں ایک بہت پرانا جامعہ ہے اور پنجاب میں دیگر بہت سارے تعلیمی ادارے موجود ہیں.

اب ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کے پنجاب لاعلم ہے؟

پنجاب کے لوگوں کے پاس بلوچستان کے بارے میں علم نہیں ہے لیکن میرا مطلب یہ نہیں کہ سب کے پاس علم نہیں ہے بلکہ میں ان لوگوں کو کہہ رہا ہوں جن کے پاس کوئی علم نہیں بلوچستان کے بارے میں کیونکہ مجھے اس بارے میں بہت تعجب ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ اتنے تعلیم یافتہ ہونے باوجود پھر بھی علم نہیں رکھتے. پنجاب کے لوگوں کے گھروں میں جو گیس آتا ہے لیکن ابھی تک ان کو یہ معلوم نہیں کہ یہ گیس کہاں سے آتا ہے.

بی بی سی اردو نے لاہور میں ایک سروے کیا تھا لوگوں سے پوچھا کہ بلوچستان کے بارے آپ کیا جانتے ہیں تو 99% لوگوں نے کہا ہمیں بلوچستان کے بارے میں علم نہیں.

کچھ لوگ بس کوئٹہ اور گوادر کے نام جانتے تھے کیونکہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور گوادر آج کل سی پیک کی وجہ سے مشہور ہے.

مجھے ایک دن ایک دوست نے بتایا کہ ایک بہت ہی پڑھے لکھے شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ کوئٹہ بلوچستان سے کتنا دور ہے تو اس دوست نے بتایا میں نے یوں جواب دیا کہ جتنا لاہور پنجاب سے دور ہے.

اگر ہم دیکھیں تو بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے رقبے کے لحاظ سے. اسی صوبے میں بہت سارے قیمتی معدنیات پائے جاتے ہیں جیسا کہ سونا، چاندی، کوہلہ، گیس، ماربل اور بہت سارے قیمتی معدنیات پائے جاتے ہیں.

پاکستان کا آمدنی کا ذریعہ بھی انہی معدنیات کی وجہ سے ممکن ہوا ہے. یہ سارے وسائل دوسرے ممالک بھی برآمد کیے جاتے ہیں اور پاکستان ان سے کثیر تعداد سے منافع حاصل کرتا ہے.

اب یہ کون سے وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پنجاب کو اتنا علم نہیں ہے؟

ان وجوہات میں سب سے پہلے میڈیا کا رول آتا ہے کہ پاکستانی میڈیا بلوچستان کو بلکل کوریج نہیں دیتا اگر خدانخواستہ بلوچستان میں کوئی سانحہ ہوجاتا ہے تو پھر شاید میڈیا کو نظر آ جائے ورنہ کوئی کوریج نہیں لیکن اگر پنجاب میں کسی وزیر یا کسی بڑے آدمی کا کتا بھی مر جائے تو پورا پاکستانی میڈیا اسی کو کوریج دیتی ہے.

دوسرا یہ ہے شاید پنجاب کے تعلیمی نصاب میں بلوچستان کے بارے میں کوئی مواد موجود نہیں جس کی وجہ سے پنجاب کے لوگ بلوچستان کے بارے میں لاعلم ہیں.

مجھے اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ اگر آپ بلوچستان میں کسی کونے میں بھی جائیں اور کسی بھی جماعت کے طالب علم سے دوسرے صوبوں کے بارے میں سوال کریں تو وہ آپ کو بالکل ٹھیک جواب دے سکتا ہے۔

میں تمام میڈیا مالکان اور حکومت پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے بارے میں پنجاب کے لوگوں کو آگاہی دے تاکہ یہاں کے لوگ بھی بلوچستان کے بارے تھوڑا بہت جان سکیں۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔