پشاور میں فائرنگ، سابق ڈی ایس پی قتل

180

پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے سی ٹی ڈی کے سابق ڈی ایس پی غنی خان ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کی صبح پشاور کے علاقے دلہ زاک ميں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں سی ٹی ڈی کےسابق ڈی ایس پی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے غنی خان کے ساتھ موجود خاتون سميت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ غنی خان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ان کے مخالفین کی جانب سے کی گئی دشمنی کے باعث کی گئی۔

لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔