نوشکی: تین سالہ بچہ سیوریج کے پانی میں گر کر جانبحق

138

شہر میں نکاسی آب کی ناقص صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق کلی جمالدینی میں تین سالہ بچہ گھر کے باہر جمع شدہ سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا ۔

نمائندے کے مطابق یوسف جمالدینی کا تین سالہ بیٹا گھر کے سامنے نالی میں گر گیا تھا۔

واضح رہے کہ  نوشکی میں شہری انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے سبب اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں گندے پانیوں کا نالیوں سے نکل کر گھر میں داخل ہورہا ہے۔

ایک شہری عبدالقدیر بادینی نے ٹی بی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری انتظامیہ اس وقت صرف ماہ کے آخر میں تنخواہ ہی لے لیتے ہیں جبکہ شہر کی صفائی سے یکسر غافل ہیں۔