نصیر آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

270

نصیر آباد کے علاقے نوتال میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے نوتال پولیس تھانہ کے حدود گوٹھ سنجر خان جمالی میں کاروکاری کے الزام میں ملزم ریاض نے آتشی اسحلہ سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی امام زادی اور غلام سرور نامی شخص کو قتل کردیا اورملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر نوتال پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا تاہم آخری اطلاع آنے تک نوتال پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے، مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔