بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹڈی دَل کے حملے سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
ٹڈی دل نے غول کی صورت میں مل چانڈیو، مل گہرمزائی، تلی اور سلطان کوٹ سمیت دیگر دیہاتوں میں حملہ کرتے ہوئے گندم، کپاس، پیاز اور سرسوں سمیت لاکھوں روپے کی دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔
کسانوں اور شہریوں نے آگ جلا کر اور روایتی طریقوں سے ٹڈی دل کو بھگایا۔
ٹڈی دل کے اچانک حملوں سے کسان پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ زراعت نے ہنگامی بنیادوں پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدام نہ کیا تو کسانوں اور کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔