تھر: آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

185

مٹھی: تھر کے مختلف دیہات میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تھر کے مختلف دیہات میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا ہے، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔