تربت میں ڈیتھ اسکواڈ ٹھکانے پر حملہ کیا – بی ایل ایف

217

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تربت بازار میں سینٹرل جیل کے پیچھے سرمچاروں نے پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گروہ حمل دشتی کی سربراہی میں قائم ہے۔ اس گروہ میں نزیر کانگو، اسد سونار اور بالاچ شامل ہیں اور یہ عناصر بلوچ دشمنی و بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کا ہمنوا ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہمہ وقت سرمچاروں کے نشانے پر ہیں، اس لیے عام شہری ان سے دور رہیں۔