بولان میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

190

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جینئد بلوچ نے کہا کہ  سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاہرگ میں سفرباش، گنبدی کے مقام پر سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مذکورہ روڈ کی تعمیر دشمن کے عسکری منصوبہ بندی کی تحت ہورہی تھی، جس کا مقصد نا صرف فوجی نقل و حمل میں تیزی لانا ہے بلکہ بلوچ وسائل کو لوٹنے کیلئے بھی راہ ہموار کرنا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی پہلے بھی تعمیراتی کمپنیوں کو تنبیہہ کرچکی تھی کہ وہ ایسے منصوبوں سے بعض رہیں، اگر اب بھی اس منصوبے پر کام جاری رہا تو مزید شدت کے حملے ہونگے۔