بلوچستان: واشک سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

213

بلوچستان کے علاقے واشک سے گذشتہ روز ملنے والے شخص کے لاش کی شناخت ہوگئی۔

لاش گذشتہ روز واشک کے نواحی علاقے بوڈکو سے ملی تھی،انتظامیہ کے مطابق لاش چار روز پرانی ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت کمال خان ولد بہادر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو خاران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہی ہے، گذشتہ روز ہی قلات کے پہاڑی علاقے سیاہ کوہ سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو شناخت کیلئے انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کیا۔

کمال خان کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔