بلوچستان میں سرد موسم،نظام زندگی متاثر

333
File Photo

نومبر کے آخری دنوں میں بلوچستان میں بھرپور سردی آچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں مطلع جزوی آبر الود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

دالبدین، خضدار اور ژوب میں کم سکم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھر زیارت میں درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔