کراچی سے دو بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

239

لاپتہ ہونے والوں میں ایک بی آر پی کے مقتول رہنماء شیر بلوچ کا بیٹا شامل ہے ۔

دی بلوچ بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات کراچی کے علاقے حسن اولیاء ولیج ریکسر لائن پرانا گولیمار میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو نوجوان مصدق بلوچ اور منصور بلوچ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک مصدق بلوچ بی آر پی کے مقتول رہنماء شیر محمد بلوچ کے فرزند ہے۔

خیال رہے کہ شیر محمد بلوچ کو بلوچ نیشنل موومنٹ کے سربراہ غلام محمد بلوچ اور لالہ منیر کے پاکستانی فورسز نے تربت سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا اور 2009 میں تینوں کی مسخ شدہ لاشیں مرگاپ سے برآمد ہوئی تھی ۔