پاکستان : فائبر آپٹیک کیبلز میں خرابی دور ، انٹرنیٹ سروس بحال

394

پاکستان میں فائبر آپٹیک کیبلز میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر لیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق گذشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں اور صارفین کو سلو براؤزنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم ترجمان کے مطابق زیر سمندر دو فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ کو ٹھیک کرلیا گیا اور ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

ایس ایم ڈبلیو 4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جبکہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے بعد اس وقت پاکستان  بھر میں انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر بحال ہیں۔