مکران کوسٹل ہائی وے پہ حادثہ، 9 افراد جانبحق 11 زخمی

472

مسافر بس پسنی سے کراچی جارہا تھا کہ بزی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پہ مسافر بس حادثے میں خواتین و بچوں سمیت نو افراد جانبحق جبکہ گیارہ زخمی ہوئیں ہیں ۔

مسافر بس پسنی سے کراچی جارہا تھا کہ بزی پاس کے قریب الٹ گئی ۔

زخمیوں اور جانبحق افراد کو انتظامیہ اورماڑہ اور اوجھل کے ہسپتالوں میں منتقل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات اب روز کا معمول بن چکا ہے جن کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ بس ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔